ایس سی او اجلاس،کون سے راستے بند اورکون سے کھلیں ہوں گے

اسلام آباد ۔اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ا اجلاس کے موقع پر 14 سے 16 اکتوبر کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے ۔مری اور بہارہ کہو سے راولپنڈی آنے والوں کیلئے متبادل روٹس فراہم کر دیا گیا ہے ۔

ٹریفک پلان کے تحت ملپور سے ڈھوکری چوک، کشمیر چوک اور سرینا ہوٹل تک سڑک بند رہے گی۔

راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک، سرینا ہوٹل تک مری روڈ بھی بند رہے گا۔ملپور سے سری نگر ہائی وے کے ذریعے آبپارہ تک روٹ بھی بند ہوگا۔

مری اور بہارہ کہو سے راولپنڈی آنے والے کورنگ روڈ، بنی گالہ، پارک روڈ، راول ڈیم چوک کے ذریعے فیض آباد آسکیں گے۔

فیض آباد سے مری اور بہارہ کہو جانے والے پارک روڈ، کورنگ روڈ اور بنی گالہ کا روٹ استعمال کرسکیں گے۔راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے نائنتھ ایونیو استعمال کرسکیں گے۔

ایکسپریس وے فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ اور کورال چوک تک بند رہے گی۔شہری ایکسپریس وے سے متصل سروس روڈ آمدورفت کیلئے استعمال کرسکیں گے۔

آئی جی پی روڈ پر فیض آباد کی طرف جانے والی ٹریفک سٹیڈیم روڈ یا نائنتھ ایونیو پر ڈائیورٹ ہوگی۔