جہانگیر ترین گروپ کے رہنما علیم خان لندن روانہ ہوگئے۔
پنجاب کے سابق وزیر اور حال ہی میں ترین گروپ میں شمولیت اختیار کرنے والے علیم خان جہانگیر ترین سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہناہےکہ علیم خان اور جہانگیر ترین موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی سے متعلق بھی بات کی جائے گی۔
واضح رہےکہ جہانگیر ترین گروپ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے اور عثمان بزدار بھی علیم خان کے خلاف میدان میں آگئے ہیں۔
گزشتہ روز عثمان بزدار نے پرویز الٰہی کے حق میں وزارت سے دستبردار ہونے پررضا مندی ظاہر کی تھی اور وزیراعظم کو مستعفی ہونے کی پیشکش کی تھی تاہم وزیراعظم نے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔