اسلام آ باد .ملک میں سمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایف بی آر کا بڑا اقدام،،، ملک بھر کے چیف کلکٹرکا عہدہ ختم کر کے اینٹی سمگلنگ کے لیے ڈی جی تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈی جی کسٹم پورے ملک میں اینٹی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرے گا۔ چیف کلکٹر کی پوسٹ ختم کر دی گئی ہے۔ ملک بھر کے تمام ائیرپورٹس ایک ڈی جی کے ماتحت ہوں گے۔ ایک نئی کلکٹریٹ بنائی گئی ہے جس کو انڈس کلکٹریٹ کا نام دیا گیا ہے۔ تمام نئی پوسٹس پر تعیناتیاں یکم نومبر تک کر دی جائیں گی۔
وفاقی حکومت کی ہدایت پر ملک میں سمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایف بی آر نے ملک بھر کے چیف کلکٹرکا عہدہ ختم کر کے اینٹی سمگلنگ کے لیے ڈی جی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو پورے ملک میں اینٹی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرے گا ایف بی ار کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد چیف کلکٹر کی پوسٹ ختم کر دی گئی ہے جو یکم نومبر سے ختم ہوگی جبکہ ایک نئی کلکٹریٹ بنائی گئی ہے جو کہ دریائے سندھ کے اطراف میں سمگلروں کے خلاف کاروائی کرے گا .
اس کلکٹریٹ کا نام انڈس کلکٹریٹ ہے. ذرائع کے مطابق ایف بی ار کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ اینٹی سمگلنگ اسلام اباد کے ماتحت ڈائریکٹریٹ انفورسمنٹ ہے جس میں ملک کے مختلف شہر جن میں کراچی، حیدرآباد، کوئٹہ ،گوادر ،لاہور، سرگودھا، اسلام آ باد ، پشاور،گدنی، ہوں گے.
ان اضلاع کے ڈائریکٹر ڈی جی کسٹم کے ماتحت ہوں گے جو سمگلروں کے خلاف کاروائی کریں گے جبکہ ملک بھر کے ایئرپورٹس کے لیے جو پہلے کلکٹرکسٹم کے ماتحت ہوا کرتے تھے .اب لاہور کراچی اسلام اباد کے ایئرپورٹس کے لیے ایک ڈائریکٹر جنرل ہوگا. جبکہ اس کے ماتحت تین ڈائریکٹر ہوں گے جبکہ ڈائریکٹر جنرل آف کسٹم ایکسپورٹ کے لیے الگ ڈی جی ہوگا.
جس کا علاقہ کراچی سیالکوٹ ،لاہور، اسلام آباد، ہوں گے جبکہ ایک چیف کلیکٹر کسٹم اپریزمنٹ ساوتھ کسٹم ہاوس کراچی ہوں گے ان کے ماتحت کلیکٹر کسٹم اپریزمنٹ کراچی ہوں گے چیف کلیکٹر کسٹم اپریزمنٹ بلوچستان کے ماتحت گوادر ،تفتان، کوئٹہ ،چیف کلیکٹر کسٹم اپریزمنٹ پنجاب کسٹم ہاؤس لاہور کے ماتحت لاہور ،فیصل آباد، چیف کلیکٹر کسٹم اپریزر نارتھ پشاور کے ماتحت پشاور، کوہاٹ ،گلگت بلتستان .ہوں گے جبکہ انفورسمنٹ ڈائریکٹر جن میں ڈائریکٹر انفورسمنٹ ہیڈ کوارٹر اسلام آباد ڈائریکٹر انفورسمنٹ کسٹم ہاؤس کراچی ڈائریکٹر کسٹم انفورسمنٹ حیدرآباد ڈائریکٹر کسٹم انفورسمنٹ لاہور، ملتان ،سرگودھا، اسلام آباد، پشاور، ہوں گے .
جو ڈی جی انفورسمنٹ کے ماتحت کام کریں گے۔ ایف بی ار نے ایک نئی کلیکٹریٹ بنائی ہے جس کا نام انڈس کلکٹریٹ ہے جو دریائے سندھ کے اطراف میں کام کرے گی جبکہ ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر بھی ایک ڈی جی تعینات ہوگا جس کے ماتحت ڈائریکٹر ایئرپورٹ کراچی، لاہور، اسلام آباد ہوں گے. اس طرح مجموعی طور پر ایف بی ار نے ملک بھر کے ایئرپورٹس اور اینٹی سمگلنگ کے الگ الگ ڈی جی تعینات کرے گی جو سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم نومبر سے ملک بھر کے تمام چیف کلکٹرز ،کلکٹرکا عہدہ ختم ہوگااس طرح اسلام آباد ماڈل کلکٹریٹ آف کسٹم ختم کر دی جائیں گی۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی تعیناتیاں کی جائیں گی جو ائندہ چند دنوں میں کر دی جائیں گی.