تل ابیب: اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی ذاتی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق، اس حملے میں وزیر اعظم نیتن یاہو کی قیصریہ میں واقع ذاتی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے وقت وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ گھر میں موجود نہیں تھے۔حکام نے بتایا کہ یہ ڈرون حملہ لبنان سے آج صبح کیا گیا۔ وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ، اس بات کی تصدیق کی گئی کہ نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ گھر میں نہیں تھے۔اسرائیلی حکام نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب کی جانب لبنان سے فائر کیے گئے دو ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">