وزیراعلیٰ پختونخوا کے فارم ہاؤس کے قریب ایف سی کے قافلے پر دھماکا

ڈی آئی خان: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے فارم ہاؤس کے قریب ایف سی کے قافلے پر دھماکا ہوا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق، یہ دھماکا ڈی آئی خان میں ٹانک روڈ ہتھالہ کے قریب ایک آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے فارم ہاؤس کے نزدیک پیش آیا۔اس دھماکے میں ایف سی کے دو اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ یہ واقعہ سڑک پر گزرنے کے دوران ہوا۔دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ حکام نے شواہد جمع کر کے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔