آئینی ترمیم پر جسٹس منصور اور جسٹس عائشہ کے دلچسپ ریمارکس

اسلام آباد: سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور کردہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ کا ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے دلچسپ مکالمہ ہوا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے پوچھا کہ کیا موسمیاتی تبدیلی کے چیئرمین کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ابھی تک نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

جسٹس منصور نے سوال کیا کہ اٹارنی جنرل کہاں ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ اٹارنی جنرل گزشتہ رات مصروف تھے، اس لیے نہیں آ سکے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اب تو ساری مصروفیت ختم ہو چکی ہوگی، آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل پیش ہوں۔ عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔