اسلام آباد ( سی این پی ) کورین سفارتخانے میں و فاقی پولیس کے. زبردستی داخل ہو کر عملے کو ہراساں کر کے ویانا کنونشن کی خلاف ورزی پر سفارتخانے نے متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لئے آئی جی اسلام آباد اور وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا ہے ۔
ذرائع سے حاصل ہونے والے دستاویزات کے مطابق شالیمار پولیس نے 7مارچ کو کورین سفارت خانے کے بیگ گیٹ سے اندر گھس کر سفارت خانے کے اہلکاروں کو ہراساں کیا۔
سفارت خانے کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے شدید خلاف ورزی کی گئی۔ سفارت خانے کے اندر دروازوں کو بھی توڑ دیا گیا۔
سفارت خانے کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔