لاوہ پک چکا ، تیلی لگانے کی ضرورت، سب کچھ تباہ ہو جائے گا،عمران خان

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت کا فیصلہ 18 نومبر کو سنایا جائیگا

اسلام آباد۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی 6اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ 18 نومبر کو سنایا جائیگا

مقدمے کی سماعت کے دوران بشری بی بی روسٹرم پر آ گئیں،اور کہاکہ میں انصاف کی کرسی پر بیٹھے منصفوں کی 9مہینوں سے ناانصافی کا شکار ہوں،جو اندر بیٹھا ہے کیا وہ انسان نہیں ہے، کسی جج کو نظر نہیں آتا،میں اب اس عدالت میں نہیں آﺅں گی،یہاں صرف ناانصافیاں ہوتی ہیں۔بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں رو پڑیں

بشریٰ بی بی نے کہاکہ میراکمبل ودیگر سامان گاڑی میں ہے جب آپ کہیں گے میں جیل جانے کو تیار ہوں،ہمارے وکلا سمیت تمام وکلا صرف وقت ضائع کرتے ہیں، اسلام آبادڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 6اوربشریٰ بی بی کے خلاف ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے درخواست پر سماعت کی