لگتا ہے آرٹیکل 63 اے کا فیصلہ تحریک عدم اعتماد کو غیر موثر بنانے کے لئے تھا ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

لندن میں فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ : 23 پاکستانیوں کے پاسپورٹ معطل

اسلام آباد۔سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں ہونے والے حملے میں ملوث 23 پاکستانی شہریوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں شامل کر لیے گئے ہیں۔

پاسپورٹ حکام کے مطابق، اس فہرست میں لندن میں ہونے والے مظاہروں سے شہرت حاصل کرنے والے شایان علی کا نام بھی موجود ہے، جبکہ پی ٹی آئی کی رہنما ملائکہ بخاری کا نام بھی پی سی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔

پی سی ایل میں شامل افراد میں سعدیہ فہیم، فہیمم گلزار، ماہین فیصل، سدرہ طارق، حبہ طارق، وقاص چوہان، محسن حیدر، ضمیر اکرم، سردار تیمور، محمد پرویز علی، رخسانہ کوثر، شیخ محمد جمیل، مہران حبیب، زہیر احمد، رحمان انور، محمد صادق خان، خدیجہ کاشف، محمد نوید افضل، شہزاد قریشی، سلیمان علی شاہ اور بلال انور شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق، پی سی ایل میں ان تمام افراد کے نام درج کیے گئے ہیں جو اس مقدمے میں ملوث ہیں۔ ان 23 افراد کے علاوہ 153 مزید افراد کے نام بھی پی سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں، تاہم ان 23 افراد کے پاسپورٹ معطل کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ان افراد کی حوالگی کے لیے برطانوی حکام کو باضابطہ طور پر خط لکھا گیا ہے، اور اگر یہ افراد پاکستان واپس لائے گئے تو انہیں گرفتار کر کے تحقیقات میں شامل کیا جائے گا۔