اسلام آباد۔پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کی کال پر اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف راستے بند کر دیئے گئے ۔راولپنڈی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ممکنہ احتجاج کی کال کے پیش نظر فیض آباد میں کینٹینرز پہنچا دئیے ہیں تاکہ اسلام آباد کے داخلی راستوں کو بند کیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق، اگر پی ٹی آئی کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج کی کال دی گئی تو اسلام آباد کے اہم داخلی راستوں کو بند کر دیا گای ہے جس کی وجہ سے عوام کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے
دوسری جانب وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے صوابی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی تک اب گھر نہیں جائیں گے