راولپنڈی۔آرمی چیف سید عاصم منیر سے آسٹریلیا کے چیف آف آرمی سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سائمن سٹورٹ نے ملاقات کی اور دفاع و سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماﺅں کے درمیان علاقائی وعالمی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،آئی ایس پی آر کے مطابق آسٹریلیا کے چیف آف آرمی سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سائمن سٹورٹ نے پیر کے روز جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے جہاں پر انہوں نے شہداءکی یاد گار پرحاضری دی اور پھول چڑھائے۔شہداءپاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا
آسٹریلین آرمی چیف کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا،ترجمان کے مطابق ، آسٹریلین آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ،پاک آسٹریلیا عسکری قیادت کا باہم دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان اور آسٹریلیا کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگرکیا ،جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک آسٹریلیا مضبوط،دوطرفہ تعلقات،امن اور استحکام کے مشترکہ اہداف کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گے