اسلام آباد ۔اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے جانے والے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب، قائد حزب اختلاف سینٹ سینیٹر شبلی فراز اور قائد حزب اختلاف پنجاب ملک احمد بچھر کو پولیس نے نہایت بدسلوکی کا نشانہ بناتے ہوئے تحویل میں لے لیا
تحریک انصاف میڈیا ونگ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور صاحبزادہ حامد رضا کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ،پانچوں رہنما عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل گئے تھے
دو بجے تک جیل حکام نے ملاقات نہ کروائی اور انتظار کا کہتے رہے ،پانچوں رہنما تین بجے دوبارہ ملاقات کیلئے گئے مگر ملاقات نہیں کروائی گئی ،پانچوں رہنما واپسی کیلئے اپنی گاڑیوں میں سوار ہوئے تو پولیس نے جھنڈے والی گاڑیوں میں سے گھسیٹ کر انہیں اتار لیا اور نہایت بدسلوکی کا نشانہ بناتے ہوئے گرفتار کر لیا
پانچوں رہنماوں کو ندیم نامی ایس ایچ او نے اڈیالہ چوکی میں بٹھا لیا ،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حزب اختلاف کی پارلیمانی قیادت کی ظالمانہ گرفتاریو کی شدید مذمت کی اور سینیٹر شبلی فراز، عمر ایوب، احمد بچھر، اسد قیصر اور صاحبزادہ حامد رضا کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔