اسلام آباد۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت نے بڑا ریلیف دیتے ہوئے بری کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ دیگر بری ہونے والے رہنماو¿ں میں اسد قیصر، سیف اللہ نیازی، شیخ رشید، صداقت عباسی، فیصل جاوید اور علی نواز اعوان شامل ہیں۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کی لانگ مارچ تھوڑ پھوڑ کیس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔سیشن عدالت کے جج یاسر محمود نے عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماﺅں کو لانگ مارچ اور توڑپھوڑ کے ایک اور کیس میں بری کردیا۔
دفعہ 144 اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کو بری کیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف 20 اگست 2022 کو تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محمد انور کی طرف سے دائر کی گئی شکایت میں کنٹرول آف لاو¿ڈ اسپیکر اور ساو¿نڈ ایمپلیفائر ایکٹ 1965 کی دفعہ 2 بھی شامل کی گئی تھی۔