اسلام آباد پولیس نے گزشتہ رات پارلیمنٹ لاجز سے حراست میں لیے گئے جمعیت علماء اسلام ف کے کارکنوں اور اراکین قومی اسمبلی کو رہا کر دیا گیا۔
جے یو آئی ف کے تمام کارکنوں کو شخصی ضمانت اور ضمانتی مچلکوں پر رہا کیا گیا جس کے بعد جےیوآئی ف کے تمام کارکن اور دونوں ایم این ایز تھانہ آبپارہ سے روانہ ہو گئے۔
رہائی سے قبل جے یو آئی ف کے گرفتار کارکنان کو جیل وین میں تھانہ آبپارہ متقل کیا گیا تھا۔
جے یو آئی ف کے ترجمان اسلم غوری نے بھی سوشل میڈیا پر تمام پارٹی کارکنان کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے پی ڈی ایم اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔