اسلام آباد . مہنگی بجلی ہونے کے باعث بجلی فروخت میں تقریباً 11 فیصد تک کمی کا انکشاف بجلی کی فروخت میں کمی کے حوالے سے حیران کن اعدادوشمار نیپرا میں پیش ،کیسکو ریجن میں سب سے زیادہ بجلی فروخت میں تقریباً 19 فیصد کمی ریکارڈ میپکو کی بجلی فروخت میں 15 اعشاریہ 76 فیصد کمی ریکارڈ فیسکو 14.48،پیسکو کی بجلی فروخت میں 14.47 فیصد کمی ریکارڈلیسکو 8 اعشاریہ 41 فیصد ٹیسکو کی بجلی فروخت 7.41 فیصد کم ہوئی،گیپکو ریجن میں بجلی فروخت میں 6 اعشاریہ 14 فیصد کمی ریکارڈ،سیپکو ریجن میں 5 اعشاریہ 62 فیصد تک بجلی فروخت میں کمی آئی،
حیسکو ریجن میں 4.54،آئیسکو میں 4.02 فیصد تک بجلی فروخت کم ہوئی،نیپرا اتھارٹی کا بجلی فروخت میں کمی پر شدید تشویش کا اظہار بجلی کی فروخت ہدف کے مطابق ہوتی تو 60 ارب تک کا صارفین کو فائدہ ہوتا،بجلی فروخت میں کمی کے باعث صارفین پر اضافی بوجھ آرہا ہے، اتھار ٹی ا گر بجلی کی فروخت میں کمی اسی طرح سے جاری رہی تو کیسے نظام چلے گا،اتھارٹی کا سوالفیسکو ریجن میں صنعتیں بند ہوئیں ہیں،بجلی کس کو فروخت ہوگی،فیسکو حکامانہی علاقوں میں اکثریت ٹیوب ویز جو بجلی پر تھے سولر پر چلے گئے،
سولرائزیشن کا اثر اس وقت سامنے آرہا ہے، موجودہ نظام کے تحت تقیسم کار کمپنیاں نہیں چل پائیں گی،ممبر نیپرا رفیق احمد شیخ نے کہا کہ بجلی کمپنیوں کا واحد حل نجکاری ہےتمام ڈسکوز میں بجلی کی فروخت میں کمی آئی ہےاس طرح جتنا مرضی زور لگا لیں یہ نظام نہیں چلے گا،اکتوبر ستمبر میں کے الیکٹرک کی بجلی فروخت میں 2.7 فیصد تک کمی آئی،کے ای حکام دیگر ڈسکوز میں بجلی کی فروخت میں حیران کن اعدادوشمار آئے ہیں،رفیق احمد شیخ نے کہا کہ کیا کراچی میں سولرائزیشن نہیں ہو رہی ہے عجب سی وجوہات پیش کی جارہی ہیں جن کی کوئی دلیل نہیں،رفیق احمد شیخ نے مزید کہا کہ ڈسکوز کی جانب سے جبری فروخت میں کمی کے باعث جبری لوڈ شیڈنگ کی شکایات ہیں۔