راولپنڈی سی پی او سید خالدہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس،

راولپنڈی سی پی او سید خالدہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس، اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، چیف ٹریفک آفیسر، ایس پی سیکورٹی، ایس پی سی آئی اے، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی او ز، ایس ایچ اوز سمیت انچارج برانچز اور دیگر افسران کی شرکت، سی پی او سید خالدہمدانی نے سیاسی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا، امن وامان کو یقینی بنانے کے لیے 6000سے زائد پولیس افسران واہلکار فرائض سرانجام دیں گے.

دفعہ 144کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائے گی،شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر پولیس تعینات رہے گی، امن و امان میں خلل ڈالنے والوں سے نمٹنے کے لیے خصوصی تربیت یافتہ دستے تعینات کیے جائیں گے، قانون کی عملداری کوہر صورت یقینی بنایا جائے گا، قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،شہربھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شرپسند عناصر اور قانون شکنوں کی شناخت کی جائے گی، امن وامان میں خلل،املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا.