پی ٹی آئی احتجاج و فاقی دارلحکومت کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی کنٹینرز میں اچانک اآگ لگ گئی

اسلام آباد۔ و فاقی دارلحکومت کے مختلف علاقوں میں کنٹینرز میں اچانک اآگ لگ گئی تھانہ کھنہ کے قریب پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لیے رکھے گئے کنٹینرز کو آگ لگ گئی ذرائع کے مطابق کنٹینرز میں کافی مقدار میں مال موجود تھا ذرائع پولیس اور انتظامیہ نے کنٹنرز تو رکھوا دئیے تاہم خالی نہ کروائے گئے جس کے باعث آگ لگ گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پورے اسلام آباد میں کنٹینرز تو رکھے گئے کسی کو یہ معلوم نہیں کہ کس کنٹینرز میں کیا کچھ مواد موجود ہوگا ذرائع آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ریسکیو اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں آگ بھجانے کے لیے روانہ ہوچکی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی تھانہ پولیس اہلکاروں میں بھی خوف پایا جارہا ہے۔کہ ایسا کچھ مواد نہ ہوجس سے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے آگ مزید بڑھتی جارہی ہے ٹریفک کو مزید روک دیا گیا ہے