اسلام آباد . بیلاروس کے صدرکےدورہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں معاہدوں، ایم او یوز کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد . بیلاروس کےصدرکےدورہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں معاہدوں، ایم او یوز کی تیاریاں مکمل،پاکستان اوربیلا روس میں کل15 معاہدوں اور ایم ایوز پر دستخط ہوں گے،ذرائع دونوں ممالک میں تجارت کےفروغ کے لیے3 سالہ جامع روڈمیپ کے تعاون پربھی دستخط ہوں گے، دونوں ممالک میں انٹرنیشنل روڈ ٹریفک سےمتعلق معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے،ذرائع کے مطابق پاکستان اوربیلارس میں سائنس اینڈٹیکنالوجی کےشعبے میں تعاون کےمعاہدے پردستخط ہوں گے،ذرائع منی لانڈرنگ سےمتعلق مالیاتی انٹیلی جنس کے تبادلےکے لیے ایم او یوپردستخط ہوں گےجبکہ دوطرفہ تجارت کےلیےکسٹمزڈیٹا کےباہمی تبادلے کے ایم او یوپر دستخط کیےجائیں گے، پاکستان اوربیلارس میں تعلیم و تربیت سےمتعلق مفاہمت کی یادداشت پردستخط ہوں گےموسمیاتی تبدیلی اورسائنس اینڈٹیکنالوجی کےشعبوں میں تعاون کے ایم او یوز ہوں گے،دونوں ممالک میں حلال ٹریڈ سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوں گےہیلتھ سروسز میں تعاون کے ایم او یو پر بھی دستخط کیے جائیں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک میں الیکٹرانک کامرس کے لیےمفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیےجائیں گے۔