پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف کا مری میں بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو کے اعزاز میں ظہرانہ

مری . پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف کا مری میں بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو کے اعزاز میں ظہرانہ ،وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلی پنجاب مریم نواز، سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے شرکت کی ،محمد نوازشریف کے اہل خانہ بھی ظہرانے میں شریک ہوئے ، ظہرانہ ذاتی حیثیت میںدیا گیا تھا ،بیلا روس کے صدر نے محمد نوازشریف، وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ ماضی کی خوش گوار یادوں کا تبادلہ کیا ،بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو نے کہا کہ مئی 2015 میں چھانگلہ گلی، مری آیا تھا، آپ اگست 2015 میں بیلا روس تشریف لائے تھے، آپ سے ذاتی تعلق ہے، ناقابل فراموش خوشگوار یادیں وابستہ ہیں، آپ سے ہمیشہ بھائی والا احترام ملا، آپ سے ملاقات کی بے حد خوشی ہے، وزیراعظم شہباز شریف بڑے جذبے اور رفتار سے پاکستان کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں، محمد نواز شریف نے کہا کہ نوازشریف نے اپنے دورہ بیلا روس کی یادوں کا ذکر کیا، ہمارے دور میں بیلاروس سے تعاون میں اضافہ ہوا، دونوں ممالک میں تجارت، سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانا چاہیے.

ایسے منصوبوں پر کام کیا جاسکتا ہے جس سے دونوں ممالک اور ان کے عوام کو فائدہ مل سکتا ہے،قائدین کا پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق بیلا روس کے صدر کی زراعت،زرعی مشینری، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں بیلاروس کے تعاون کی پیشکش ،بیلا روس کے صدر نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی حکومت اور پنجاب حکومت دونوں کے ساتھ تعاون میں اضافہ چاہتے ہیں، بیلا روس کے صدر کی محمد نوازشریف، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو بیلاروس کے دورے کی دعوت دی،محمد نواز شریف نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ہمراہ بیلا روس کے صدر کو الوداع کیا .