اسلام آباد ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے بھی ڈاکٹرعافیہ کی معافی کیلئے امریکی صدرکو خط لکھ دیا ،صدر ریاست علی آذاد ن

اسلام آباد ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے بھی ڈاکٹرعافیہ کی معافی کیلئے امریکی صدرکو خط لکھ دیا، بارکے صدر ریاست علی آذاد نے امریکی صدر جوبائیڈن کو کھلا خط لکھا،خط کی کاپی ہائیکورٹ بار کے صدر نے عافیہ موومنٹ کے رہنماؤں کو پیش کی ،خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایک وکیل کے طور پر ڈاکٹر عافیہ کیس کا مطالعہ کیا اور حالت زار تشویش ناک ہے،ڈاکٹرعافیہ کیس تاریخ کے افسوسناک سانحات میں سے ایک کی نمائندگی کرتاہے ،عافیہ صدیقی کیس میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں،ابتدائی حراست اور مقدمہ کی سماعت تک قواعدو ضوابط اور قانون کو نظر انداز کیاگیا،مقدمے کی سماعت کے دوران بھی تعصب کے خدشات کا متعدد مرتبہ اظہار کیا گیا،میڈیکل ریکارڈ دوران قید تشویشناک جسمانی وذہنی تشدد کو بھی ظاہر کرتاہے،کارسیول جیل کی بھی اس حوالہ سے ایک پریشان کن تاریخ ہے جو تشویش میں اضافہ کرتی ہے،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت کئی رہنماؤں نے ڈاکٹر عافیہ کو قوم کی بیٹی کہا،ڈاکٹر عافیہ نے ایسا سلوک اور رویہ برداشت کیا جو امریکی روایات کے برعکس ہے،ڈاکٹرعافیہ کو خاندان اور بچوں سے ملاقات سے دور رکھاگیا،ایسے اقدامات بنیادی انسانی حقوق اور قیدی کے حقوق کے خلاف ہیں،ریاست امریکہ طویل عرصہ سے خواتین اور بچوں پر تشدد کی مخالف کرتارہا اس کے باوجود ڈاکٹر عافیہ سے ایسا سلوک رکھاگیا،یہ تضادات اخلاقی اور قانونی اصولوں سے متعلق دنیا بھرمیں امریکہ کی بدنامی کا باعث بن سکتے ہیں،امریکہ میں انصاف اور خودمختاری کی تشکیل میں وکلاء کاکردارقابل ستائش ہے،عظیم امریکی رہنماؤں میں اکثریت وکیل تھے جنہوں نے آئینی اصولوں اور انصاف کیلئے ایک عظیم قوم تیار کی،آپ سے گزارش ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ڈاکٹرعافیہ کی معافی پر غور کیا جائے،ایسے اقدامات سے دونوں ممالک کے عوام میں باہمی اعتماد اور محبت کی فضا قائم ہوگی، یہ اقدام ہمارے قومی روابط کے فروغ،تعلقات کی مضبوطی کے علاوہ امریکہ کے وقار میں بھی اضافہ کرے گا.