پی ٹی ائی کا 24 نومبر کا دھرنا وفاقی حکومت کا کروڑوں روپے کا بجٹ پولیس کو ملنے کے باوجود ٹرک ڈرائیوروں کو نہ دینے کا انکشاف ہوا ہے

اسلام آباد . وفاقی حکومت کا کروڑوں روپے کا بجٹ پولیس کو ملنے کے باوجود ٹرک ڈرائیوروں کو نہ دینے کا انکشاف ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال پر جڑواں شہروں کی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سینکڑوں گاڑیاں پکڑ لیں اور روڈ بلاک کردیئے، کیپیٹل نیوز پوائنٹ کو ملنے والے اعداد و شما رکے مطابق احتجاج میں روڈ بلاک کرنے کے لئے استعمال ہونے والے کنٹینرز‘ ٹرک کو کرایہ کی مد میں وفاقی حکومت کروڑوں روپے کے فنڈز وفاقی پولیس اور پنجاب پولیس کو فراہم کرتی ہے.

اس سلسلے میں کیپیٹل نیوز پوائنٹ ے جڑواں شہروں کے ٹرک ڈرائیور سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم پندرہ سالوں سے ٹرک چلا رہے ہیں متعدد بار پی ٹی آئی اور دیگر احتجاج میں ان کی گاڑی پکڑی جاتی ہے پولیس گاڑی کے کاغذات رکھ لیتی ہے مگر ہمیں کسی قسم کا کرایہ ادا نہیں کیا جاتا بلکہ اس بار 24نومبر کے احتجاج سے پانچ روز قبل گاڑیاں پکڑ رکھی ہیں ہم کھانے پینے کا سامان بھی خود خریدتے ہیں جبکہ رہائش کا بھی کوئی بندوبست نہیں ٹرک ہی میں سو جاتے ہیں، ان کا کہناتھا کہ حکومت کروڑوں روپے پولیس کو فراہم کرتی ہوگی مگر ہمیں آج تک کرایہ نہیں ملا سات دن گزر گئے ہیں پولیس کی جانب سے کچھ نہیں ملا.