ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری موغدم کی قیادت میں ایرانی سفارت خانے کے ایک وفد نے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ سے انکے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

اسلام آباد. پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری موغدم کی قیادت میں ایرانی سفارت خانے کے ایک وفد نے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ سے انکے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کے لیے ملاقات کی، سفیر نے ایران کی قیادت، حکومت اور عوام کی جانب سے گہرے غم اور تعزیتی کلمات پہنچائے، انہوں نے غمزدہ خاندان کے لئے ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے لئے دعا کی، سفیر نے پاکستانی بھائیوں سے گہری محبت اور احترام کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مخلصانہ خیالات کا بھی ذکر کیا، وزیر نے اس مشکل وقت میں ہمدردی اور ان کے ساتھ کھڑے ہونے پر سفیر سے گہرے تشکر کا اظہار کیا، انہوں نے پاکستان ایران قریبی برادرانہ تعلقات کا تزکرہ کیا جس کی مذہبی، تاریخی، نسلی اور ثقافتی مشترکات میں گہری جڑیں ہیں، وزیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پرعزم رہے گا ، وزیر نے تعلیم، زراعت اور توانائی کے میدان میں وفود کے تبادلے پر بھی زور دیا، دونوں اطراف نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون، باہمی انحصار اور تجارت مضبوط دو طرفہ تعلقات کے لئے ناگزیر ہے .