اسلام آباد (سپیشل رپورٹر )بجلی صارفین کے لئے ونٹر پیکج کے اطلاق پر حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ونٹر پیکج کی نیپرا نے منظوری دے دی و نٹر پیکج سے صنعتی نیٹ میٹرنگ اور ویلنگ صارفین بھی فائدہ حاصل کر سکیں گئے، درخواست میں صنعتی نیٹ میٹرنگ اور ویلنگ صارفین کو شامل نہیں کیا گیا تھا،نیپرا نے حکومتی درخواست پر سماعت کے بعد منظوری کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گزشتہ سال کے مقابلے اضافی یونٹ استعمال پر قیمت 26 روپے7 پیسے ہوگی، گھریلو صارفین کو بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 30 فیصد یا 11 روپے 42 پیسے فی یونٹ ریلف ملے گاگھریلو صارفین کو زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 50 فیصد یا 26 روپے فی یونٹ کی بچت ہوگی صنعتی صارفین کو بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 18 فیصد یا 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ کا ریلیف ملے گاصنعتی صارفین کو زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 37 فیصد یا 15 روپے 5 پیسے فی یونٹ کی بچت ہوگیونٹر پیکج کی میعاد 3 ماہ ماہ دسمبر سے ماہ فروری تک ہوگی جبکہ ونٹر پیکج کا فیصلہ نوٹیفکیشن سے پہلے وفاقی حکومت کو بجھوا دیا گیا تھا .