لاہور( کورٹ رپورٹر) پاکستان پپلز پارٹی کے سابق سینٹر وقار احمد کے خلاف نیب نے پاک عرب ہاوسنگ سو سائٹی میں شہریوں کو سہانے سپنے دیکھا کر 6 ارب سے زائد کی رقم لوٹنے پر مقد مہ درج کر کے اس کی گر فتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔ گر فتاری کا خوف ملزم ہائی کورٹ پہنچ گیا عدالت نے عبوری ضمانت منظور کر کے نیب کو نوٹس کر دیا تھا ، بدھ کے روز لاہور ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت پر سماعت تھی کہ عدالت کے باہر پاک عرب ہاوسنگ سو سائٹی کے متاثرین بھی پہنچ گئے نیب ٹیم بھی عدالت پہنچ گئی۔
درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد عدالت نے عبوری ضمانت کینسل کر دی وکلا نے ملزم کو فرار کروا دیا لیکن نیب نے پولیس کے ہمراہ ناکہ بندی کر رکھی تھی ملزم وقار احمد فرار ہو کر جا رہا تھا کہ پولیس اور نیب ٹیم نے گر فتار کر لیا ملزم کے گر فتار ہوتے ہی متاثرین بھی پہنچ گئے اور نعرے بازی شروع کر دی ہمارے پیسے واپس کرو ہماری محنت کی کمائی تم لوٹ گئے ہو، یاد رہے کہ نیب نے ملزم کو پاک عرب ہاوسنگ سو سائٹی کے 6 ارب کے سکینڈل میں مقدمہ درج کیا ہے ۔پاکستان پپلز پارٹی کے سابق سینٹر وقار احمد نے پی پی پی کے دورے حکومت میں پاک عرب ہاوسنگ سو سائٹی بنا کر پلاٹ فروخت کئے تھے۔