چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال پولیس دیواریں پھلانگ کر رجب بٹ کے گھر داخل بغیر لائسنس کلاشنکوف، شیر کا بچہ رکھنے پر گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کی دوہری پالیسی معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کو محکمہ وائلڈ لائف نے پولیس کے ہمراہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر تے ہوے دیواریں پھلانگ کر گھرمیں زبردستی داخل ہو کر بغیر لائسنس کلاشنکوف اور شیر کا بچہ رکھنے پر گرفتار کر لیا پولیس کا کہنا تھا رجب بٹ نے غیر قانونی اسلحہ رکھا ہوا تھا جبکہ غیر قانونی طور پر ایک شیرکا بچہ بھی رکھا ہو اتھا جو اس کو شادی پرتحفہ میں ملا تھا رجب علی کی شادی کو دو دن ہوئے تھے ۔ جس پر محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کر لیا ، یاد رہے.

کہ قبل ازیں ڈی ایچ اے میں ایک بااثر شخص نے ایک شیر گھر میں رکھا ہوا تھا جس نے شہری پر حملہ کر کے زخمی کر دیا تھا، اسلام آباد کی رہائشی سوسائٹی ڈی ایچ اے کے فیز ٹو سے ایک تیندوے کو پکڑنے کے لیے کئی گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد اسے قابو کر کے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمینٹ بورڈ کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔تیندوے کو ریسکیو کرنے کے بعد اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمینٹ بورڈ کی ڈائریکٹر رینا سعید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’جس طرح سے یہ حملہ کر رہا تھا اس سے ایسا معلوم نہیں ہو رہا تھا کہ یہ کوئی جنگلی جانور ہے،

ہمیں شبہ ہے کہ یہ پالتو جانور ہے لیکن اس حوالے سے اب تحقیقات کی جائیں گی۔ جس کے بعد سہالہ پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے درج کردہ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ یہ تیندوا کسی نامعلوم شخص نے گھر میں پالا ہوا تھا اور ملزم نے خطرناک جانور رکھ کر شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالا۔ ابھی تک پولیس ملزم کو گر فتار نہ کر سکی ۔تاہم لاہور پولیس نے چھاپہ مار کر ٹک ٹاکر کو گر فتار کر لیا ہے۔