اسلام آباد . برٹش ہائی کمیشن اور حکومت پاکستان مل کر پاور ڈویژن کی بہتری کے لیے کام کریں گے وزیر توانائی سردار اویس لغاری کی اسلام آباد میں مس جو موئر، ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر برائے برٹش ہائی کمیشن اسلام آباد سے ملاقات وفاقی وزیر برائے توانائی نے پاور ڈویژن میں کیے گئے تمام اصلاحات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا ،توانائی کا شعبہ معیشت کی کامیابی اور استحکام کے لیے نہایت اہم ہے، توانائی ایک گورننس کا مسئلہ ہے اور ہم پاکستان کے توانائی کے شعبے میں بہتر گورننس کے لیے مدد فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستان کی 55% توانائی صاف توانائی پر مبنی ہے، حکومت پاکستان ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی متعارف کروانے جا رہی ہے، کم آمدنی والے طبقوں کے لیےالیکٹرک گاڑیاں سستی اور مؤثر بنانے کے لیےترقیاتی شراکت دار اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ای وی پالیسی کے تحت چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری تبدیل کرنے کے اسٹیشنز بنائے جائیں گے اور انہیں سستی بجلی فراہم کی جائے گی، حکومت مستقبل میں بجلی نہیں خریدے گی۔
(بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں) کی نجکاری کے عمل میں ترقیاتی شراکت دار ہماری تکنیکی مدد کر سکتے ہیں۔ مس جو موئر نے یقین دہانی کرائی کہ برٹش ہائی کمیشن توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی حمایت کرتا ہے اور حکومت پاکستان کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا
دونوں فریقین نے پاور ڈویژن کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا.