وفاقی دارالحکومت کا میریٹ ہوٹل بھی سی ڈی اے کا 16 کروڑ روپے کا نا دہندہ نکلا ہوٹل میں غیر قانونی مارکی بنانے سی ڈی اے کی اربوں روپے کی گرین بیلٹ پر پارکنگ بنانے اور تعمیرات کرنے کی خلاف ورزیوں پر چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر میریٹ ہوٹل کو سیل کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کے افسران کی ملی بھگت سے میریٹ ہوٹل انتظامیہ نے اربوں روپے مالیت کے گرین بیلٹ پر غیر قانونی کار پارکنگ کا قیام کیا جبکہ بلڈنگ مارکی تعمیر کی جو تکمیل سرٹیفکیٹ کے بغیر عمارت عوام کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہے جبکہ میریٹ ہوٹل نے بیسمنٹ کو غیر قانونی طور پر اسٹوریج کے طور پر استعمال کیا، ہوٹل میں غیر قانونی مارکی قائم،.
ڈی جی بلڈنگ کنٹرول سی ڈی اے فیصل نعیم کا کہنا تھا کہ میریٹ ہوٹل 16 کروڑ روپے کے واجبات کا نادہند بھی ہے جس کے بعد سی ڈی اے نے موقع پر جا کر ہوٹل کی مارکی ، پارکنگ، بیسمنٹ کو سیل کر دیا ذرائع نے بتایا کہ سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول ، تجاوازات کے شعبہ کے افسران کی ملی بھگت سے ہوٹل انتظامیہ نے غیر قانونی اقدامات کئے ، اور سولہ کروڑ روپے بھی دبا رکھے تھے نئےآنے والے ڈی جی بلڈنگ کنٹرول سی ڈی اے فیصل نعیم نے ان کو نوٹس دیا لیکن ہوٹل انتظامیہ نے نہ سنی جس پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر جمرات کی رات کو ایکشن لیا گیا .