اسلام آباد(سپیشل رپورٹر ) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں توسیع کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے کا بینہ میں ردوبدل کے سلسلے میں ضروری صلاح مشورے مکمل سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر سید توقیر شاہ وفاقی کابینہ میں مکمل وزیر کے درجے پر فائز ہوں گے۔ انہیں وزیراعظم کامعاون خصوصی (مشیر) مقرر کیا جائیگا،ڈاکٹر توقیر شاہ کی وزیر اعظم سے پیریامنگل کو ملاقات ہوگی ،جس میں حتمی طور پر طے ہو جائیگا۔نئے آنے والے وزراء میں بیرسٹر عقیل ملک، سینیٹر طلال چوہدری، اقلیتی سینیٹر خلیل طاہر سندھو، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اورحنیف عباسی شامل ہیں۔ان پیریامنگل حلف لئے جانے کا امکان ہے.