صدر مملکت نے مدارس رجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط کردیے

اسلام آباد۔دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے میں صدر آصف علی زرداری نے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد یہ بل قانونا بن گیا۔ اس قانون کے تحت دینی مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹی ایکٹ کے مطابق کی جائے گی، اور قومی اسمبلی جلد اس ایکٹ کا گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وفاقی کابینہ نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے مدارس کی رجسٹریشن کے لیے صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔ اس کے بعد گزشتہ روز جے آئی فے کا ایک وفد لاڑکانہ میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے گیا، جہاں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ اس ملاقات میں پیپلز پارٹی کی قیادت اور جے یو آئی سندھ کے رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال اور مدارس رجسٹریشن بل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ آصف علی زرداری نے اس معاملے پر تحفظات دور کرنے اور اسے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔