اسلام آباد۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کل 31 دسمبر کو “اڑان پاکستان” پروگرام کا اعلان کریں گے۔ وزارت منصوبہ بندی کے مطابق، اڑان پاکستان ایک پانچ سالہ قومی اقتصادی منصوبہ ہے جو 2024 سے 2029 تک نافذ ہو گا۔
ذرائع کے مطابق، وفاقی حکومت اس پروگرام کے ذریعے 2029 تک برآمدات کو سالانہ 60 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا منصوبہ رکھتی ہے، اور اس پروگرام کے تحت ہر سال آئی ٹی گریجویٹس کی تعداد میں ہزاروں کا اضافہ کیا جائے گا۔
“اڑان پاکستان” کا مقصد پاکستان کو 2035 تک 1000 ارب ڈالر کی معیشت کی بنیاد فراہم کرنا ہے۔ اس پروگرام کے تحت شرح خواندگی کو بڑھایا جائے گا اور غربت میں کمی کی کوشش کی جائے گی۔
آئی ٹی برآمدات کو “اڑان پاکستان” پروگرام میں خاص اہمیت دی گئی ہے تاکہ ملکی معیشت کو جدید اور عالمی معیار کے مطابق ترقی دی جا سکے۔