اسلام آباد۔نئے سال کے آغاز پر پاکستان میں یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں دو روپے کمی لیکن ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے سے زائد اضافے کا امکان ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں طلب اور رسد کا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، تاہم مشرق وسطیٰ اور شام کی صورتحال کے حوالے سے امریکی قیادت کی غیریقینی پالیسیوں کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں تھوڑی سی اضافے کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں یکم جنوری سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر کمی کی توقع ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
صنعتی ذرائع کے مطابق پیٹرولیم پر پریمیم 8.69 ڈالر فی بیرل ہے، تاہم اگلے پندرہ دنوں کے دوران پیٹرول کی قیمت 250 روپے 20 پیسے فی لیٹر رہ سکتی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد 259 روپے فی لیٹر تک پہنچنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی نئی قیمت کا تخمینہ 3 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ لگایا گیا ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.03 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 151.97 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔
حکومتی دعوؤں کے برعکس مہنگائی میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، اور مٹی کے تیل کی قیمت میں معمولی 0.05 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوکر 161.71 روپے فی لیٹر تک پہنچنے کا امکان ہے۔