26 نومبر کے لاتعداد لوگ لاپتا، لال مسجد آپریشن کی طرح لاشیں دفنائی گئیں: عمران خان

راولپنڈی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ لال مسجد آپریشن کی طرح لاشیں دفنائی گئی ہیں۔

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس، توشہ خانہ کے پہلے کیس کی طرح ہے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ القادر یونیورسٹی کیس میں چھ تاریخ کو سزا سنائی جانی ہے، اور ان کے مطابق دونوں کیسز—القادر اور توشہ خانہ ٹو—عدلیہ میں جلد ختم ہوجائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ عدلیہ کا مذاق بنایا گیا ہے، اور یہ بھی کہا ہے کہ وہ کسی کے کہنے پر کوئی ڈیل نہیں کریں گے اور ہر کیس لڑیں گے۔

علیمہ خان نے یہ بھی بتایا کہ جن لوگوں نے پی ٹی آئی چھوڑ دی، ان کے کیسز معاف کر دیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ نو مئی کی سازش پہلے سے کی گئی تھی، اور اس کے بعد 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا ہے۔