اسلام آباد ۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بیان دیا کہ وزیراعظم کا “اڑان پاکستان” منصوبہ تین سال میں پاکستان کو دنیا کے بڑے ممالک کی صف میں شامل کر دے گا۔
اسی دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی معیشت اب مستحکم ہو چکی ہے، اور اب نجی شعبے کو امور چلانے کی ذمہ داری لینی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی معاشی تاریخ کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور وزیراعظم کا “اڑان پاکستان” منصوبہ تین سال میں ملک کو عالمی سطح پر بڑے ممالک کی صف میں لا کھڑا کرے گا۔
“اڑان پاکستان” اور ہوم گرون نیشنل اکنامک پلان 2024-29 کے حوالے سے خصوصی بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ ہوم گرون ایجنڈا “میڈ ان پاکستان” کے تحت معاشی اصلاحات کا منصوبہ ہے، جس کے ذریعے ملک ڈیفالٹ سے استحکام کی طرف آیا ہے اور اب استحکام سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان کے تمام اقتصادی اشاریے بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں اور ہوم گرون ایجنڈا ایک اہم پیش رفت ہے، جس کے تحت معاشی ترقی کی راہ پر کام کیا جائے گا۔