اسلام آباد ۔سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو سیکیورٹی اداروں اور الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے جرم میں عدالت نے 34 برس قید کی سزا سنادی ہے۔
گلگت کی عدالت نے آج دھمکیاں دینے کے کیس کا فیصلہ سنایا، جس میں سابق وزیراعلیٰ پر چھ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ خالد خورشید کو گرفتار کر کے جیل منتقل کیا جائے اور ڈائریکٹر جنرل نادرا کو مجرم کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید تاحال مفرور ہیں اور مقدمے کی سماعت میں پیش نہیں ہوئے۔ ان پر 26 مئی 2024 کو ایک جلسے میں تقریر کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں، چیف سیکریٹری، اور چیف الیکشن کمشنر کو دھمکیاں دینے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ اس کے بعد ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت گلگت کے سٹی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔