سالِ نو مبارک؛ نیوزی لینڈ میں شاندار اور رنگا رنگ آتش بازی کیساتھ نئے سال کا استقبال

نیوزی لینڈ میں رات کے 12 بجتے ہی شاندار آتشبازی اور رنگا رنگ جشن کے ساتھ سال نو 2025 کا آغاز ہوا۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، سال 2025 کا آغاز سب سے پہلے بحر الکاہل کے نیم آباد علاقوں سے ہوا، جس کے بعد نیوزی لینڈ اور پھر آسٹریلیا میں نئے سال نے قدم رکھا۔

آکلینڈ، نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا شہر، میں سال نو کا جشن بھرپور طریقے سے منایا گیا، جہاں 12 بجتے ہی آسمان پر روشنی کے دلکش نظارے پھوٹ پڑے۔ نیوزی لینڈ کے شہریوں نے شاندار آتشبازی کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا اور بڑی تعداد میں جمع ہو کر کاؤنٹ ڈاؤن میں حصہ لیا۔

جیسے ہی گھڑیال نے 12 بجے کا اعلان کیا، آسمان رنگ برنگی آتشبازی سے جگمگا اُٹھا اور حسین مناظر نے ہر طرف خوشی کا سماں باندھ دیا۔

نیوزی لینڈ کے بعد، سال نو کا استقبال کرنے والی دوسری قوم آسٹریلیا تھی، جہاں تقریباً ہر بڑے شہر میں جشن کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

جزائر غرب الہند میں جزیرہ کیرٹیمیسی نئے سال کا استقبال کرنے والا پہلا آباد جزیرہ ہوگا، جس کی آبادی تقریباً پانچ ہزار افراد پر مشتمل ہے۔

دنیا کا سب سے آخری علاقہ جہاں سال نو منایا جائے گا، وہ امریکا کا سمووا ہوگا۔