حکومت کا نئے سال پر عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تحفہ

اسلام آباد ۔حکومت نے عوام کو نئے سال کی ابتدائی خوشی دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 96 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔

اس اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 252.10 روپے سے بڑھ کر 252.66 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 255.38 روپے سے بڑھ کر 258.34 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے قیمتوں کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جو رات 12 بجے سے آئندہ 15 دنوں کے لیے نافذ العمل ہو گا۔