سانحہ9مئی۔19 مجرموں کی سزا معافی کا اعلان،آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔سانحہ 9 مئی 2023ء کے 19 مجرمان کی سزاو¿ں میں معافی کا اعلان کردیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سانحہ 9 مئی کی سزاو¿ں پر عمل درآمد کے دوران، مجرمان نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں ،مجموعی طورپر67 مجرمان نے رحم کی پٹیشنز دائر کیں ،48 پٹیشنز کو قانونی کارروائی کیلئے”کورٹس آف اپیل“ میں نظرثانی کیلئے ارسال کیا گیا،19مجرمان کی پٹیشنز کو خالصتاً انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا ،دائر کی گئی دیگر رحم کی پٹیشنوں پر عملدرآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق کیا جائے گا ، 19 مجرمان جن کی سزائیں معاف کی گئی ہیں ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں، محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان،سمیع اللہ ولد میرداد خان،لئیق احمد ولد منظور احمد،امجد علی ولد منظور احمد،یاسر نواز ولد امیر نواز خان،سِیعد عالم ولد معاذاللہ خان،زاہدخان ولد محمد نبی،محمد سلیمان ولد سِیعد غنی جان، حمزہ شریف ولد محمد اعظم ، محمد سلمان ولد زاہد نثار، اشعر بٹ ولد محمد ارشد بٹ، محمد وقاص ولد ملک محمد خلیل، سفیان ادریس ولد ادریس احمد،منیب احمد ولد نوید احمد بٹ، محمد احمد ولد محمد نذیر، محمد نواز ولد عبدالصمد، محمد علی ولد محمد بوٹا، محمد بلاول ولد منظور حسین ، محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم شامل ہیں،ان مجرمان کوضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جا رہا ہے،دیگر تمام مجرمان کے پاس بھی اپیل کرنے اور قانون اور آئین کے مطابق دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں ،سزاو¿ں کی معافی ہمارے منصفافہ قانونی عمل اور انصاف کی مضبوطی کا ثبوت ہے،یہ نظام ہمدردی اور رحم کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے،اس سے قبل اپریل 2024 میں قانون کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 20 مجرمان کی رہائی کا حکم صادر کیا گیا تھا۔