مجرموں کی عام معافی آرمی چیف کے رحم دل انسان ہونے کا ثبوت ،آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ آج 9 مئی کے 19 مجرمان جنکو دو سال کی سزا دی گئی تھی کو انکی رحم کی پیٹیشنز پر عمل کرتے ہوئے معافی دے دی گئی اور رہا کیا جا رہا ہے – فیصلہ کچھ چیزوں کو بالکل واضح کر دیتا ہے۔

یہ عمل یہ بات بالکل واضح اور ثابت کر دیتا ہے کے ملٹری کورٹس کا ٹرائل آئین اور قانون کے مطابق مکمل طور پر شفافیت پر مبنی ہے ،ایسے عناصر جو انسانی حقوق کے نام پر اس ملٹری قانون اور ٹرائل کے عمل پر بے جا تنقید اور پروپیگنڈا کر رہے تھے، آج کا فیصلہ ایسے لوگوں کے منہ پر زبردست طمانچہ ہے۔

آئینی بینچ کی اجازت کے بعد جس س±رعت کے ساتھ سزائیں سنائی گئیں اسی طرح مجرمان کی رحم کی پیٹیشن پر ا±سی تیزی سے عمل کرتے ہوئے صرف انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر فیصلہ بھی دے دیا گیا اور انکی چار سے پانچ ماہ بقیہ ماندا سزا کو معاف کر دیا گیا

اسے کہتے ہیں غیر جانبدارانہ طور پر آئین اور قانون کی بالا دستی اور عمل داری ،یہ 19 مجرمان وہ ہیں جو دی گئی 2 سال سزا میں سے لگ بھگ ایک سال اور چھ ماہ سزا پوری کر چکے ہیں اور انکی باقی ماندہ سزا صرف چار سے پانچ ماہ باقی تھی- ان 19 مجرمان نے خود انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر رحم کی پیٹیشن دی تھی جس پر انکو سزا میں معافی دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ فیصلہ یہ بات بھی ثابت کرتا ہے کے 9 مئی کے معاملے پر فوج کسی بھی فرد کے خلاف کوئی انتقامی کاروائی نہیں کر رہی بلکہ انصاف اور قانون کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے جہاں ممکن ہے ہر ممکن ریلیف اور آسانی دے رہی ہے اور انسانی ہمدردی کو بھی ملحوظ خاطر رکھتی ہے ۔

آرمی چیف کا آج ان 19 مجرمان اور اس سے پہلے بھی اپریل 2024 میں 20 مجرمان کی سزاو¿ں کو معاف کرنا اس بات کا قوی ثبوت ہے کے آرمی چیف انسانی ہمدردی سے لبریز اور ایک انتہائی رحم دل انسان ہیں ،یہ فیصلہ صرف اور صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا گیا ہے جو ملٹری ٹرائل اور لاءکی شفافیت اور غیر جانبداری کو ثابت کرتا ہے ،باقی مجرمان کے پاس بھی اپیل کرنے اور قانون اور آئین کے مطابق دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں ۔

اس بات میں کوئی شک نہیں کے یہ نظام ہمدردی اور رحم کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے،صرف اور صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیے جانے والے اس فیصلے کو کسی بھی سیاسی عمل سے جوڑنا اور اس پر بے تکی قیاس آرائی کرنا غیر مناسب اور حقائق کے منافی ہوگا۔