امن معاہدے کو شدید دھچکا ، لوئر کرم میں فائرنگ ،ا یک اہلکار شہید، 75ٹرکوں کی روانگی موخر

پشاور۔امن معاہدے کے باوجود خیبر پختونخوا کے ضلع کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم میں پولیس اور ایف سی کی گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میںایک اہلکار شہید، جب کہ ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود 2 ایف سی اہلکار روں سمیت زخمی ہوگئے۔کرم کے لیے امدادی سامان لے کر جانے والا 75 ٹرکوں کا قافلہ ٹل کے قریب روک دیا گیا ہے

حکام کا کہنا ہے کہ لوئر کرم میں شدید فائرنگ کے دوران پولیس اور ایف سی کی گاڑیوں پر بھی حملہ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں علاقے میں صلح کروانے اور سڑکیں بحال کروانے کے لیے جانے والے ضلعی انتظامیہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود اور دو ایف سی کے اہلکا ر زخمی ہوگئے جبکہ ایک اہلکار شہید ہو گیا۔ جنہیں تحصیل علی زئی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد بگن کے علاقے میں مزید نفری طلب کرکے علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا ہے۔ جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ایک اہلکار دوران علاج شہید ہوگیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر امدادی سامان لانے والے ٹرکوں کے قافلے کے لیے راستے کلیئر کرانے بگن گئے تھے۔

صوبائی حکومت نے 75 ٹرکوں میں امدادی سامان کرم کے لیے روانہ کیا تھا، ڈپٹی کمشنر اسی امدادی سامان کے قافلے کے لیے سڑکیں بحال کروانے گئے اور خود فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔امدادی سامان لےکر جانے والا قافلہ روک دیا گیا

خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم ایجنسی میں فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمی ہوئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کرم کے لیے امدادی سامان لے کر جانے والا 75 ٹرکوں کا قافلہ ٹل کے قریب روک دیا گیا ہے، جبکہ ٹل اسکاو¿ٹس کے رضاکار بھی ٹرکوں کے ساتھ موجود ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری قافلے پر حملہ امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر نے فائرنگ کرکے امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی گھناو¿نی حرکت کی، انہوں نے ڈی سی کرم جاوید اللہ محسود اور زخمی ہونے والے ایف سی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی۔

دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرم ایجنسی میں سرکاری قافلے پر فائرنگ قابل مذمت ہے، ڈپٹی کمشنر کا زخمی ہونا انتظامیہ کی نااہلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جاوید محسود کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، امید ہے وہ جلد صحت یاب ہوں گے۔