وفاقی کابینہ میں توسیع ،نئے چہروں کے نام سامنے آگئے

اسلام آباد ۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا امکان آئندہ ہفتے میں ہے۔

ذرائع کے مطابق، کابینہ میں حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری، پیر عمران شاہ، ڈاکٹر توقیر شاہ، طلال چوہدری اور دیگر افراد کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کابینہ میں توسیع اور رد و بدل کے حوالے سے ضروری مشورے مکمل کر لیے ہیں۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت کل شام طلب کیا گیا ہے، جس میں نئے وزراء سے 9 یا 10 جنوری کو حلف لیے جانے کا امکان ہے۔

فی الوقت وفاقی کابینہ میں 18 ارکان شامل ہیں، جبکہ حکومت کے قلمدانوں کی مجموعی تعداد 33 ہے، جن میں 2 وزرائے مملکت، 3 خصوصی معاونین اور 1 مشیر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق، وفاقی کابینہ میں اہم قلمدانوں میں زیادہ تبدیلی کی توقع نہیں، مگر 4 سے 5 وزرائے مملکت کو نئی ذمے داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔