اسلام آباد ۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان دیا کہ حکومت پر پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے کوئی دباؤ نہیں، لیکن اس بات چیت کا مقصد سیاسی تناؤ میں کمی لانا ہے۔
نجی ٹی وی سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں ابھی تک کوئی قابلِ ذکر پیشرفت نہیں ہوئی، پی ٹی آئی کو ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے اور توقع ہے کہ مذاکرات میں کچھ بہتری آئے گی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت مذاکرات کا عمل صرف ابتدائی مرحلے میں ہے اور حکومت پر پی ٹی آئی سے بات چیت کے لیے کوئی دباؤ نہیں ہے۔ وہ سیاسی کشیدگی کو کم کرنے اور ایک حل تلاش کرنے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت پر مذاکرات کے لیے دباؤ ہوتا تو ملکی معیشت کی بہتری نہ آتی، اور موجودہ معاشی استحکام تناؤ کے خاتمے کا ایک واضح اشارہ ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری ہو رہی ہے، اقتصادی اشاریے مثبت ہیں اور اسٹاک مارکیٹ نے ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کر لی ہے۔