190ملین پائونڈ ریفرنس کا فیصلہ سنانے کی نئی تاریخ آگئی

اسلام آباد ۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر کر دیا گیا جبکہ جی ایچ کیو حملہ، سانحہ 9 مئی سمیت 13 کیسز پر سماعت 8 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

احتساب عدالت، نے آج فیصلے کی تاریخ مقرر کر رکھی تھی تاہم جج ناصر جاوید رانا کی رخصت کے باعث فیصلہ نہیں سنایا جا سکا۔

عدالتی عملے ،نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو آگاہ کر دیا۔ خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ کورٹ اسٹاف نے بتایا ہے کہ فیصلہ آج نہیں سنایا جائے گا، عدالتی عملے نے بتایا ہے فیصلہ سنانے کی اگلی تاریخ آج عدالت میں مقرر کی جائے گی۔

عدالتی ،عملے نے نیب اور عمران خان کے وکیل کو آگاہ کیا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے لیے 13 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

کیس کی ،سماعت اڈیالہ جیل کے بجائے نیب کورٹ جی الیون میں ہوئی۔ فیصلہ سنانے کے لیے عدالت میں ملزمان کی حاضری ضروری ہوتی ہے تاہم بانی پی ٹی آئی کے جیل میں ہونے کی وجہ سے جی الیون سماعت میں ملزمان کی حاضری ممکن نہیں ہو سکی۔ عدالت کی جانب سے فیصلہ سنانے کے لیے نئی تاریخ دیے جانے کا امکان ہے۔