یو اے ای نے 2ارب ڈالر کا قرض رول اوورکرنے کی یقین دہانی کرادی،شہباز شریف

اسلام آباد۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ ارب امارات کے تعلقات تاریخی حیثیت کے حامل ہیں ، یو اے ای نے رواں ماہ واجب الادا دو ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انڈونیشیا کے صدر پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں ۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا رحیم یار خان میں یو اے ای کے صدر شیخ زاہد بن النہیان سے ملاقات انتہائی سود مند رہی ۔ ملاقات کے دوران دونو ں ممالک کے درمیان تجارتی ، ثقافتی اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی ۔

باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور سرمایہ کاری پر بھی بات چیت ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای نے رواں ماہ واجب الا دا دو ارب ڈالر کے قرض کو رول اوور کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومتی اقدامات پر بات کرتے ہوے انہوں نے کہا زراعت ، برآمدات ،تجارت سمیت دیگر شعبوں میں ترقی کے لئے اقدامات کر ر ہے ہیں ۔ معاشی ترقی کے لئے کوششوں کے ثمرات آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان پرو گرام ملک کو معاشی استحکام کی جانب لے جانے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہوم گرون کا آغاز ہوچکا ہے جس کے لیے جلد ہی اجلاس بلایا جائے گا، جب تک بجلی کی قیمت کم نہیں ہوگی ہماری صنعت، زراعت اور برآمدات، تجارت ترقی نہیں کرسکتی، بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے سے متعلق کچھ تجاویز زیر غور ہیں جس پر رواں ہفتے ایک جامع منصوبہ بندی ترتیب دی جائے گی جس کے ذریعے ہماری ترقی ممکن ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ کے پاس جانا پڑے گا جس میں یقینی طور پر ہمارے ساتھی بات کریں گے اور معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں سمیڈا ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لیکن بدقسمتی اس میں خاطر خواہ کردار ادا نہیں کیا گیا، سمیڈا کا بورڈ تک نہیں تھا جسے گزشتہ ہفتے اجلاس کے دوران مکمل کیا گیا، وفاق اور صوبے اس کو ملکر کامیاب بنائیں گے، اجلاس کے دوران جامع حکمت عملی کو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا اور کچھ فیصلے کیے ہیں، 15 جنوری کو ایک اور اجلاس بلایا جائے گا۔

انہوں نے کہا ٹیکسٹائل کے شعبے اور برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے ہمیں برآمدات پر مبنی معیشت پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا انسانی سمگلنگ مکروہ دھندا ہے جو گذ شتہ کچھ سالوں سے جاری ہے ۔ اس میں انسانی جانیں بھی گئی ہیں ، اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے پوری یکسوئی سے کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے لئے حکومت تمام شعبوں میں اپنے اہداف حاصل کرنے کے لئے پر عزم ہے ۔

انہوں نے کرم میں ڈپٹی کشنر پر حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوے کہا کہ کرم میں امن معائدے کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ۔ انہوں نے کہا دہشتگردی کے خلاف جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا رواں ماہ ملائیشیا کے صدر پاکستان کا دورہ کر ر ہے ۔ ملائشیا ہمارا برادر ملک ہے ۔ ملائشین صدر کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا مرتب کر رہے ہیں ۔