اسلام آباد(سپیشل رپورٹر ) وزیر اعظم شہباز شریف کا عوام کو بجلی کے بلوں اور ٹیکسوں میں بڑا ریلف دینے کے لئے بجلی کے نرخوں میں بڑی کمی کیلئے اقدامات کا فیصلہ، پانچ آئی پی پیز سے معاہدوں کے خاتمے سے سالانہ بچت 70 ارب کی بچت ہوگی۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے وزارت توانائی کا مختلف آپشنز پر کام شروع کر دیا، 5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کئے جا چکے ہیں۔وزارت توانائی پانچ معاہدوں کے خاتمہ سے مجموعی طورپر 411 ارب روپے کی بچت ہوگی۔وزارت توانائی پانچوں معاہدوں کے خاتمے سے سالانہ بچت 70 ارب روپے بنتی ہے،وزارت توانائی بگاس کے 8 پاورپلانٹس کا ٹیرف تبدیل کئے جانے سے بھی اربوں کی بچت کا تخمینہ بگاس کے 8 پاور پلانٹس کے ریٹ تبدیلی سے 238 ارب روپے کی بچت ہوگی، حکامبگاس پاور پلانٹس کے ٹیرف تبدیلی کی سالانہ 8 ارب 83 کروڑ روپے بنتی ہے،حکام16 آئی پی پیز سے نظر ثانی شدہ معاہدوں سے 481 ارب روپے کا فائدہ ہوگا،حکاممعاہدوں کے خاتمے یا ان میں تبدیلی کا فائدہ صارفین تک پہنچایا جائے گا،وزارت توانائی بجلی بلوں پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنےکی بھی تجویز بھی زیر غور ہیں۔ ملک میں مہنگائی اور عام شہری کو ریلف دننے کے لئے حکومت اقدامات کر ر ہی ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف نے ابتدائی طور پرعوام کو بجلی کے بلوں اور ٹیکسوں میں بڑا ریلف دننے کے لئے یہ بڑا فیصلہ کیا ہے۔