عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، پٹرول سستا ہونے کا امکان

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اضافہ کردیا

اسلام آباد۔وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئندہ 15 دنوں کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 260 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ نے ان قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اور ان کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

چند روز قبل عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

حکومت نے نئے سال کے آغاز پر بھی پیٹرول 56 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا تھا، جس کے بعد اس کی قیمت 252 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 96 پیسے اضافہ ہوا تھا۔

یہ اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کے سبب کیا گیا ہے، جس کا اثر پاکستانی صارفین پر پڑا ہے۔