اسلام آباد ۔سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرلیا، آئینی بنچ 27 جنوری کو سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ سے اہم خبر موصول ہوئی ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں کو سماعت کے لیے طے کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بنچ 27 جنوری کو ان درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے دفتر نے وکلاء کو ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع فراہم کردی ہے۔
اسی طرح، سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کیس کی سماعت کے لیے 28 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے، جہاں سات رکنی آئینی بنچ، جس کی سربراہی بھی جسٹس امین الدین خان کریں گے، سماعت کرے گا۔