اسلام آباد۔وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 47ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر ایک تہنیتی پیغام جاری کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا نے ہمیشہ خطے اور عالمی سطح پر اپنے عوام کے لیے امن اور خوشحالی کے لیے اشتراک کیا ہے، اور مستقبل میں بھی اس تعاون کو جاری رکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے دعا کی۔
اس کے ساتھ ہی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔