عمران خان کی ایک بار پھر اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات زر نہ بھیجنے کی اپیل

اسلام آباد۔سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے زور دیا ہے کہ وہ ترسیلات زر بھیجنے سے گریز کریں۔

عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں سے کہا کہ وہ ترسیلات زر کے بائیکاٹ کے فیصلے پر قائم رہیں۔

اپنے ایک ایکس پیغام میں عمران خان نے کہا، ’’میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے دوبارہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ ترسیلات زر بھیجنے سے اجتناب کریں۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ ترسیلات بھیجنے کا مطلب موجودہ حکومت کو تقویت دینا ہوگا، جو عوام پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان گزشتہ ماہ شروع ہونے والے مذاکرات میں اس ہفتے عدالتی کمیشن کے مسئلے پر تعطل پیدا ہوا۔

ایک اور ایکس پیغام میں عمران خان نے 8 فروری کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے اور خیبرپختونخوا میں مکمل احتجاج اور شٹر ڈاؤن کی ہدایت دی ہے۔