پیکا ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد ۔پیکا ایکٹ میں کی گئی ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہیں۔ یہ درخواست شہری قیوم خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پیکا ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست گزار نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیکا ایکٹ پر سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دیا جائے، کیونکہ ان کے مطابق یہ ترامیم بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔ درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارلیمان کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ ایسے قوانین بنائے جو بنیادی حقوق سے متصادم ہوں۔

قیوم خان نے مزید کہا کہ عدالت فل کورٹ کے ذریعے نہ صرف ان ترامیم بلکہ اصل پیکا ایکٹ کا بھی بنیادی حقوق کے حوالے سے جائزہ لے۔ درخواست میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ جعلی اسمبلی اور جعلی صدر کے تحت بنائے گئے قواعد و ضوابط کے عمل کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔