190ملین کیس:ملک ریاض ،علی ریاض ،شہزاد اکبر،فرح گوگی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ

اسلام آباد ۔190 ملین پاونڈ کیس میں وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر بحریہ ٹاو¿ن کے چیئرمین ملک ریاض علی ریاض سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر اور فرح گوگی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کے بعد ریڈ وارنٹ کے لیے انٹرپول سے رابطہ کر لیا ، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان ان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر اور بحریہ ٹاو¿ن کے چیئرمین ملک ریاض علی ریاض زلفی بخاری سمیت دیگر فرح گوگی کے خلاف 190 ملین پاونڈ کہ کیس میں گرفتاری کے لیے نیب نے وزارت داخلہ کو خط لکھاتھا .

جس کے بعد وزارت داخلہ متحرک ہو گئی اور انہوں نے ابتدائی طور پر چار ملزمان کا پاسپورٹ بلاک کرنے کے بعد ریڈ وارنٹ کے لیے انٹرپول کو مراسلہ بھجوا دیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے 28 جنوری کو ملزمان کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور انہیں واپس لانے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا ،جس کے بعد اب نیب نے 190 ملین پاو¿نڈ میں درخواست کی ہے کہ ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرائے جائیں جس پر وزارت داخلہ نے چاروں ملزمان کے ریڈ وارنٹ اور گرفتاری کے لئے انٹرپول کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔